Mar ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • لیبیا کے تیل والے علاقے میں جھڑپیں

لیبیا کے آئیل کرسنٹ نامی علاقے میں لڑائیوں کے دوران کم سے کم سولہ افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔

لیبیا کے آئیل کرسنٹ کے قریب واقع شہر اجدابیا کے اسپتال کے ذریعے نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امدادی ٹیمیں ابھی لڑائیوں والے علاقے میں داخل نہیں ہوئی ہیں، کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے-

لیبیا کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے بھی کہا ہے کہ لیبیا کی پارلیمنٹ سے وابستہ فوجی آئیل کرسنٹ کے قریب واقع شہر راس لانوف ہوائی اڈے میں داخل ہو گئے ہیں اور اس ہوائی اڈے کا کنٹرول شدت پسند گروہ بنغازی بریگیڈ سے واپس لے لیا ہے-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ شدت پسند گروہ بنغازی بریگیڈ، بدستور راس لانوف شہر کے رہائشی علاقوں پر قابض ہے اور اس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں- لیکن جنرل خلیفہ حفتر سے وابستہ فوج، اس علاقے پر حملہ کرنے کےلئے تیار ہو چکی ہے جبکہ بنغازی بریگیڈ نے بھی آئنل کرسنٹ کی جانب الحفر علاقے میں ستائیس بکتر بندگاڑیاں تعینات کر دی ہیں-

القاعدہ سے وابستہ بنغازی بریگیڈ نامی گروہ، لیبیا کے تیل کے علاقوں پر قبضہ کرکے افغانستان، مصر، یورپ اور دیگر ملکوں میں موجود القاعدہ کے افراد کی مالی ضرورتوں کو پورا کرنا چاہتا ہے۔ 

ٹیگس