Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • لیبیا میں اغیار کی مداخلت کے خلاف مظاہرے

لیبیا میں دارالبیضا کے عوام نے ایک مظاہرہ کر کے فوج کے لئے اپنی حمایت اور لبیا میں اغیار کی مداخلت پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر البیضا کے عوام نے اپنے مظاہرے کا آغاز، بلال بن ریاح مسجد سے کیا اور ملک کے آئین ساز کمیٹی صدر دفتر کی جانب مارچ کیا اور لیبیا کی فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین نے مذاکرات معطل کرنے سے متعلق لیبیا کے پارلیمانی اراکین کے فیصلے کی حمایت کی اور لیبیا کے امور میں اغیار، خاص طور سے اٹلی اور قطر کی مداخلت، نیز دہشت گردی کی حمایت کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے لیبیا کا بنیادی آئین وضع کرنے والوں کو تمام مسائل کا ذمہ دار قرار دیا۔
مظاہرین نے دہشت گرد گروہوں میں بنغازی کے دفاع نامی گروہ کو بھی شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ لیبیا دو ہزار گیارہ سے نیٹو کی فوجی مداخلت کے نتیجے میں، جو قزافی حکومت کے زوال پر منتج ہوئی، شدید بحران و بدامنی سے دوچار ہے۔

 

ٹیگس