Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • لیبیا، سرت شہر سے بے گھر ہونے والوں کی واپسی کا عمل شروع

آٹھ ہزار ایک سو لیبیائی خاندان، سرت شہر کی داعش کے قبضے سے آزادی کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔

سرت میں ایک اعلی سرکاری عہدیدار عبدالعزیز شقمانی نے بتایا ہے کہ پناہ گزینوں کی واپسی چھے مرحلے میں انجام پائی ہے اور آخری مرحلہ چھے مارچ کو مکمل ہوگیا ہے۔لیبیا کی فوج نے گزشتہ سال مئی میں سرت شہر کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔داعش کے دہشت گردوں نے ڈھائی سال سے سرت شہر پر قبضہ رکھا تھا۔ لیبیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ سرت شہر کا کنٹرول اس وقت مکمل طور سے سیکورٹی فورس کے اختیار میں ہے۔

ٹیگس