Mar ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • انقلابیوں کے خلاف بحرینی عدالت کی انتہائی سخت گیر پالیسی

بحرین کی عدالت نے انقلابیوں کے خلاف اپنی سخت گیر پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے ایک اور عالم دین شیخ عیسی المومن کو تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

لبنان کی العہد ویب نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ آل خلیفہ کی عدالت نے اس سے پہلے بھی معروف عالم دین شیخ عیسی المومن کو حکومت کے خلاف تقریریں کرنے کی کی بنا پر سزا سنائی تھی۔

شیخ عیسی المومن مجلس علمائے بحرین کے ایک سینیئررکن ہیں۔

بعض خبری ذرائع نے کہا ہے کہ شیخ عیسی المومن کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں گردن میں شدید تکلیف ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی حکومت سعودی اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے ساتھ مل کر عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے تاہم چھے سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی آل خلیفہ حکومت بحرینی عوام کی پرامن تحریک کو دبانے میں ناکام رہی ہے۔

بحرینی عوام آئے دن اپنے بزرگ مذہبی قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں اور اسی طرح سیاسی قیدیوں کی رہائی نیز ملک میں ایک جمہوری حکومت کے قیام کے مطالبے کو لے کر پرامن مظاہرےکرتے ہیں۔

 

ٹیگس