افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات
Mar ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر تاکید کی گئی ہے۔
افغانستان کی صورتحال پر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس باکو میں ہوئی، کانفرنس میں شریک ممالک نے افغانستان میں قیام امن کے لئے علاقائی روابط ،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ خطرات سے نمٹنے کے لئے افغان سکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان مربوط تعاون سے ہی کراس بارڈر دہشت گردی روکی جا سکتی ہے۔