Mar ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • عراق: مغربی موصل میں دسیوں دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

عراق کے شمال مغربی شہر موصل کے مغربی علاقے میں دسیوں دہشت گردوں نے عراقی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

اارنا کی رپورٹ کے مطابق موصل کے آپریشنل کمانڈر نجم الجبوری نے اتوار کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے دسیوں عناصر نے مغربی موصل میں اپنی دفاعی لائنوں کے ٹوٹنے کے بعد خود کو عراقی فوج کے حوالے کر دیا۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی موصل میں بہت سے دہشتگرد اور ان کے سرغنہ ہلاک اور یا فرار ہو گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے حالیہ ایک خطاب میں موصل میں داعش کے باقی بچے عناصر سے کہا تھا کہ یا تو وہ خود کو فوج کے حوالے کردیں تاکہ ان کے خلاف قانونی اور منصفانہ کارروائی کی جائے ورنہ انھیں ہلاک کر دیا جائے گا۔ دریں اثنا عراقی فوج نے موصل میں داعش کے الحسبہ دفتر کے سربراہ کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق موصل کا قدیمی علاقہ، داعشی عناصر کی پنا گاہ میں تبدیل ہو گیا ہے جبکہ عراقی فوج اس علاقے میں پیش قدمی کر رہی ہے۔واضح رہے کہ مغربی موصل کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی انّیس فروری کو شروع ہوئی ہے۔

ٹیگس