Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • عراق: موصل میں عوامی رضاکاروں کی کامیابی

عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ موصل کے اطراف میں دہشت گردوں کے گرد محاصرہ مزید تنگ کر دیا گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ عوامی رضاکار فورس، شہر موصل سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں اور اس شہر کے اطراف میں داعش دہشت گردوں کو پہنچنے والی مدد کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس نے کہا کہ موصل کے مغرب میں بغداد سے بادوش تک سینکڑوں کلومیٹر کے راستے پر عوامی رضاکار فورس کا کنٹرول ہے۔واضح رہے کہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی سترہ اکتوبر دو ہزار سولہ کو عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم سے شروع ہوئی ہے جس کے دوران عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے بیشتر علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔ البتہ مغربی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی انّیس فروری کو شروع کی گئی ہے۔

ٹیگس