Mar ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  •  العوامیہ میں آل سعود حکومت کے کارندوں کا وحشیانہ حملہ دو شہید، متعدد زخمی

سعودی فوجیوں نے سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ کے ایک رہائشی علاقے پر حملہ کر کے دو سعودی باشندوں کو شہید اور پانچ دیگر کو زخمی کر دیا۔

العالم نے خبر دی ہے کہ آل سعود حکومت کے فوجیوں نے مشرقی شہر العوامیہ کے اکثریتی شیعہ علاقے الرامس پر حملہ کر کے سعودی عرب کے بزرگ عالم دین شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کے دو رشتے داروں کو شہید اور پانچ دیگر کو زخمی کر دیا۔

زخمیوں میں شہید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے محمد عبداللہ النمر بھی شامل ہیں-

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سعودی فوجی اہلکار، لوگوں پر بلاوقفہ گولیاں چلا رہے ہیں-

یاد رہے کہ سعودی  حکومت کی نمائشی عدالت نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو پندرہ اکتوبر دو ہزار پندرہ کو موت کی سزا سنائی تھی اور جنوری دو ہزار سولہ کی ابتدا میں ہی عدالت کے حکم پر انہیں نہایت بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا گیا تھا-

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں خاص طور پر شیعہ مسلمانوں پر آل سعودی حکومت کا دباؤ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور سعودی فوجی اور سیکورٹی اہلکار، ملک کے مشرقی علاقے کے باشندوں پر شدید ترین حملے کر رہے ہیں-

 

ٹیگس