Apr ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • قطیف کے شیعہ نشین علاقوں پر فوج کی یلغار

آل سعود نے الشرقیہ کے شیعہ نشین علاقے پر حملہ کر کے دو نوجوانوں کو شہید اور کم سے کم چار دیگر کو زخمی کر دیا۔

 لبنان کی العہد نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صوبہ قطیف میں کئے جانے والے اس حملے کا مقصد اس علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا ہے-  سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ العوامیہ کے نوجوان، بدامنی اور آل سعود کے خلاف اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے- کہا جا رہا ہے کہ شہید ہونے والے ایک نوجوان کا تعلق اس ملک کے بزرگ مذہبی پیشوا شہید آیت اللہ باقر النمر کے خاندان سے ہے-  آیت اللہ باقر النمر کو دو جنوری دو ہزار سولہ کو سعودی حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں شہید کر دیا گیا تھا- آل سعود کے ہاتھوں آیت اللہ باقرالنمر کی شہادت کے خلاف سعودی عرب اور دنیا کے مختلف ممالک میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے- شہر قطیف، مشرقی سعودی عرب میں واقع ہے  اور شیعہ نشین علاقہ ہونے کے باعث یہاں کے عوام کو ظلم و ناانصافی اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے-   

 

ٹیگس