سعودی عرب میں حضرت امام موسی کاظم (ع) کی شهادت کے موقع پر عزاداری
Jan ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
سعودی عرب میں حضرت امام موسی کاظم (علیهالسلام) کی شهادت کے موقع پراس ملک کے شیعہ مسلمانوں نے عزاداری کی اور اشک غم بہائے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب کے جزیرہ تاروت کی امام بارگاہ عبدالرحیم میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عالم دین مولانا علی البیابی نے شہادت امام موسی کاظم (علیهالسلام) پر روشنی ڈالی اور آپ کے مصائب پڑھے۔ مجلس عزا میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی بھی کی گئی۔
تاروت جزیرہ خلیج فارس کا چوتھا بڑا جزیرہ ہے اور یہ سعودی عرب کے الشرقیہ صوبے کے شہر القطیف میں واقع ہے۔
حضرت امام موسی کاظم (ع) کوعباسی خلیفہ ہارون رشید نے ظالم زندان بان سندی بن شاہک کے ذریعے 25 رجب المرجب سن 183 ہجری قمری میں ایک سازش کے تحت زہر دغہ دلوا کر انتہائی مظلومیت کے عالم میں شہید کرادیا۔