حزب اللہ امن پسند اور اسرائیل جنگ پسند ہے، لبنانی وزیر اعظم سعد حریری
لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے حزب اللہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔
لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے فرانس کے ٹیلی ویژن چینل چوبیس سے اپنی گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت، لبنان کے خلاف جارحیت کی کوشش کر رہی ہے جبکہ حزب اللہ نے کبھی بھی جنگ میں پہل نہیں کی ہے-
انہوں نے لبنان کی زمینی، ہوائی اور سمندری سرحدوں پر صیہونی حکومت کی روزانہ کی جارحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نہیں چاہتا کہ عرب اقوام سکون کی زندگی بسر کریں-
لبنانی وزیر اعظم نے شام کے حالات کے بارے میں بھی کہا کہ شام میں سیاسی تبدیلی صرف اسی صورت میں رونما ہو گی جب شام کے سبھی سیاسی گروہ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے اور انتقال اقتدار کے عبوری دور کے بارے میں اتفاق رائے کریں گے-
انہوں نے کہا کہ لبنان میں تیس مئی کو عام انتخابات بعید معلوم ہوتے ہیں کیونکہ ہم انتخابات کے قوانین میں اصلاحات کرنا چاہتے ہیں- لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ عام انتخابات میں اگر تاخیر ہو گی تو اس کی وجہ یہی ہو گی کہ ہم قوانین میں اصلاحات کرنا چاہتے ہیں-