عراق: داعش کے 50 دہشت گرد ہلاک
Apr ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
عراق کے صوبہ الانبار میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے 50 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کا تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں صوبہ الانبار میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے 50 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تکفیری دہشت گردوں نے بھی ایک اہلسنت عالم دین اور امام جماعت کو موصل میں قتل کردیا ہے۔
دوسری جانب عراقی افواج کی موصل آپریشنل کمان کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول نے کہا ہے کہ مغربی موصل میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے اورساٹھ فیصد سے زائد علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ مغربی موصل کے باقیماندہ علاقوں میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور فوجی اہلکار اپنی پوزیشنیں مضبوط بنا رہے ہیں۔