Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • بحرین پولیس کا اسکول پر حملہ اور شیلنگ، متعدد طلبہ کی حالت غیر

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ کے ایک اسکول پر زبردست شیلنگ کی ہے۔

یہ اسکول مغربی منامہ کے علاقے دراز میں سرکرہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ کے قریب واقع ہے جس کا بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے چھے ماہ سے زیادہ عرصے سے محاصرہ کر رکھا ہے۔بحرین کے عوام جون دوہزار سولہ سے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جنکی شہرت حکومت بحرین نے منسوخ کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اچانک اسکول پر حملہ کردیا اور آنسوگیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ کی حالت غیر ہوگئی۔حملہ کے وقت اسکول کے طلبہ ہاف ٹائم کے دوران فٹبال کھیلنے میں مصروف تھے۔ایک اور اطلاع کے مطابق شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے دیر کے علاقے میں حملہ کرکے سرکردہ سیاسی رہنما حسین علی عبدالمہدی اور سید ہاشم نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔سید ہاشم کا بیٹا گزشتہ دنوں شاہی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا تھا۔

ٹیگس