شام، دہشت گردوں نے 33 جوانوں کو ذبح کر دیا
Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۳:۰۲ Asia/Tehran
تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے مشرقی شام میں 33 افراد کو تیز آلات سے ذبح کردیا۔ یہ قتل عام گزشتہ ایک سال میں اس دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں سب سے بڑا انسانی المیہ ہے۔
لندن میں قائم نام نہاد انسانی حقوق کی شامی تنظیم کے مطابق داعش نے ان 33 افراد کو مشرقی شام کے شہر دیرالزور کے قریب صحرائے المایا دین میں قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتولین کی عمریں 18 سے 25 برس کے درمیان تھیں۔
ان افراد کو تیز آلات سے ذبح کیا گیا ۔ انسانی حقوق کی شامی تنظیم نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ادلب میں کیمیائی حملے میں بھی سعودی عرب اور امریکہ سے منسلک دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں ۔