سعودی فوجی اہداف پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے، ملک کے شمالی صوبے الجوف میں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانے پر حملے کیے ہیں۔
العالم ٹیلی ویژن کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے، جنوبی سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کے علاقوں، ضبغہ اور عشی میں بھی فوجی اہداف پر گولہ باری کی ہے۔جنوب مغربی یمن کے صوبے تعز کے شہر المخا پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے میزائل حملے میں متعدد سوڈانی اور اماراتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔یمنی فوج نے صوبہ الجوف کے علاقے خب والشعف میں سعودی فوجی اتحاد کی ایک گاڑی کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے۔جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان کے سرحدی علاقے سودانیہ پر یمنی فوج کی گولہ باری میں سعودی فوج کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کی جنگی بوٹوں نے یمن کے شہر المخا پر ایک درجن سے زائد گولے داغے ہیں۔سعودی عرب کے جارح طیاروں نے، یمن کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے جس میں متعدد عام شہریوں کے مارے جانے کی خـبر ہے۔