Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • مصر: دو گرجا گھروں پر حملے میں 43 ہلاک، 100 سے زائد زخمی

مصر کے شہر طنطا میں پام سنڈے کے موقع پر دو قبطی گرجاگھروں پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں تینتالیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

قاہرہ میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ  ایک دھماکا دریائے نیل کے قریب واقع شہر طنطا کے سینٹ جارج گرجا گھر میں ہوا جس کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک اور اٹھہتر زخمی ہوئے۔
 اس کے چند گھنٹوں بعد دوسرا دھماکا شہر اسکندریہ کے ایک گرجا گھر میں ہوا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سولہ افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہوئے۔ مصری ذرائع کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا جس میں قبطی پوپ کی تاریخی نشست کو نشانہ بنایا گیا۔
 یہ دھماکے عیسائیوں کے مخصوص تہوار پام سنڈے کے موقع پر ہوئے ہیں۔ پام سنڈے عیسائیوں کے مقدس دنوں میں سے ایک ہے جس کو وہ حضرت عیسیٰ کو یروشلم میں فاتح کے طورپر داخل ہونے کی مناسبت سے مناتے ہیں۔
دہشت گرد گروہ داعش نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
مصر اور روس کے صدور اور پاپ فرانسس دوم نے گرجا گھروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔  

ٹیگس