Apr ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • مصر میں بم دھماکوں کی مذمت

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے، عراق و شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو مصر میں دہشت گردی کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔

انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے مصر کے شہر طنطا کے دو گرجا گھروں میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے اسرائیلی اہداف کی تکمیل کی غرض سے کیے گئے ہیں کیونکہ مصر کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے سے اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا۔قابل ذکر ہے کہ مصر کے شہر طنطا کے گرجا گھروں میں ہونے والے خودکش حملوں میں چھیالیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اس سے پہلے دسمبر دوہزار سولہ میں قاہرہ کے ایک گھرجا گھر پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی جس میں انتیس افراد مارے گئے تھے۔یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ ترجمان نے مزید کہا کہ القاعدہ اور داعش امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مالی اور فوجی حمایت کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ٹیگس