شیخ علی سلمان کی فوری رہائی کا مطالبہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر بحرین کے سرکردہ سیاسی رہنما اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ شیخ علی سلمان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے یہ مطالبہ، شیخ علی سلمان کی چار سال قید کی سزا کے بارے میں اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں بحرینی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جمیعت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو فی الفور اور غیر مشروط طور پر رہا اور ان کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کردے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق، شیخ علی سلمان کی گرفتاری اور انہیں حراست میں رکھنا آزدی اظہار کے عالمی قانون اور ضابطے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔عالمی ادارے نے حکومت بحرین پر زور دیا ہے کہ وہ اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرے اور ایسے تمام قوانین فوری طور پر منسوخ کردے جن سے پرامن احتجاج اور آزادی بیان کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور بحرینی عوام ملک پر مسلط خاندانی آمریت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔