Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • ترک فضائیہ کی بمباری کی مذمت

عراق کے وزیراعظم نے عراق کے شمالی علاقوں پر ترکی کی بمباری کی مذمت کی ہے ۔

سومریہ  نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کابینہ کے اجلاس میں عراقی سرزمین پر ترکی کے فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے سے باز رہے ۔

حیدر العبادی نے کہا کہ عراق ترکی کی جارحیت کو ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب عراق کی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے بھی ترکی کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کردوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔

واضح رہے کہ ترک طیاروں نے عراق اور شام کی سرحدوں کے اندر کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 کرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

ٹیگس