May ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے تین صوبوں پر چھبّیس بار بمباری کر کے بےگناہ یمنی شہریوں کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے باخبر فوجی اور مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نےگذشتہ چند گھنٹوں کے دوران تعز، صعدہ اور حجہ صوبوں پر چھبّیس بار سے زائد بار بمباری کی اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبے تعز میں الخالد فوجی اڈے پرسترہ بار اور صوبے صعدہ کے شہر الظاہر کے الملاحیط بازار پر پانچ بار بمباری کی جس میں کئی بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبے حجہ میں عبس، میدی اور حرض شہروں پر بھی چار بار بمباری کی۔ صوبے مآرب سے بھی رپورٹ ملی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صرواح کے علاقے حباب میں یمنی شہری کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ٹیگس