کشیدگی میں کمی کے لئے روسی منصوبے کا شام کی جانب سے خیرمقدم
شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لئے دمشق نے محفوظ علاقوں کے قیام کے لئے روسی تجاویز کا خیرمقدم کیا ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دمشق کی حکومت، شامی عوام کا قتل عام بند کرانے کی غرض سے شامی عوام کی وطن واپسی اور پرامن زندگی کے لئے پیش کی جانے والی ہر تجویز کا خیرمقدم کرتی ہے اور سلسلے میں تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دمشق، دو ہزار سولہ کے آخری ایام میں طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر جنگ بندی کے نفاذ پر کاربند ہے۔واضح رہے کہ روسی منصوبے میں شام میں چار علاقوں منجملہ ترکی کی سرحد کے قریب صوبے ادلب کے شمال مغربی، صوبے حمص، دمشق کے مشرقی مضافات اور اردن کی سرحدوں سے ملحقہ جنوبی علاقے میں محفوظ علاقے قائم کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔