May ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • شیخ عیسیٰ قاسم بحرینی عوام کے ہردل عزیز رہنما

بحرین کے عوام، علماء اور سیاسی اور مذھبی شخصیات نے کہا ہے کہ بحرین کے ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف ہر طرح کی سازش کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا ۔

بحرین کے جید علماء کرام نے ملک کے مایہ ناز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف مقدمے کی سماعت سے پہلے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف مقدمہ غیر قانونی ہے اس لئے عدلیہ کا ہر حکم باطل اور غیرقانونی ہوگا اور اس ملک کے عوام اور علماء عدلیہ کے حکم کے خلاف احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ نے شیخ عیسیٰ قاسم پر غیر ملکی مفادات کیلئے کام کرنے اور ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے ان کی شہریت منسوخ کی تھی جس کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے اور شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے سامنے عوام اور علماء نے احتجاجی دھرنا دیا اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس