امریکہ نے سعودی جارحیت کی حمایت میں اضافہ کردیا
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے یمن کے خلاف سعودی جارحیت کی حمایت بڑھا دی ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے آئندہ دورہ ریاض کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے یمن کے خلاف سعودی سربراہی میں ہونے والے حملوں کی حمایت بڑھا دی ہے۔
عادل الجبیر نے ٹرمپ کے مجوزہ دورہ سعودی عرب کو تاریخی قرار دیا اور اعتراف کیا کہ ٹرمپ حکومت نے سعودی عرب کو جدید ترین گائیڈڈ میزائل فروخت کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے کی وجہ سے گائیڈڈ میزائل ریاض کو بیچنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان گائیڈڈ میزائل کی فروخت کے معاہدے کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہوگی۔
ایک امریکی عہدیدار نے جمعرات کو کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ، رواں مہینے کے آخر میں علاقے میں اپنے اتحادی کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
ٹرمپ کے وہائٹ ہاؤس میں پہنچتے ہی یمن کے خلاف سعودی عرب کے جرائم اور علاقے میں اس کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت تیز ہوگئی ہے۔