May ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • اسماعیل ہنیہ حماس کے دفتر کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے

اسماعیل ہنیہ، خالد مشعل کی جگہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ منتخب کئے گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماؤں نے جمعے کے روز اپنے ایک اجلاس میں حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ کی حیثیت سے اسماعیل ہنیہ کا انتخاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا باضابطہ طور پر اعلان پندرہ مئی کو کیا جائے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق حماس کے اندرونی انتخابات کی بنیاد پر خالد مشعل کو حماس کی مشاورتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے منتخب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی حیثیت سے خالد مشعل کے اقتدار کی مدّت، گذشتہ سال ختم ہو گئی تھی۔

ٹیگس