May ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • عراق: موصل کے شمال مغرب میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق کی فیڈرل پولیس کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ موصل کے شمال مغرب میں واقع الہرمات میں کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیاہے

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فیڈرل پولیس کے سربراہ رائد جودت شاکر نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی اس کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا جس میں سولہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔انھوں نے کہا کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے شہر قدیمہ کے جنوب میں داعش دہشت گردوں کے داخل ہونے کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ رنجبیلی کے علاقے پر بھی عراقی فضائیہ کی بمباری میں چالیس سے زائد داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔رائد جودت شاکر نے یہ بھی کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے ایک ٹھکانے پر عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے حملے میں اس دہشت گرد گروہ کا ایک لیبیائی سرغنہ خالد بن ولید اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی موصل کے مختلف علاقوں میں آزادی کے بعد ان علاقوں کے شہری اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔

ٹیگس