May ۱۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • عراق: موصل میں سو سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت

عراقی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ موصل کے مغرب میں الہرمات کے علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں ایک سو چالیس داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹوں کے مطابق عراقی پولیس کے سربراہ شاکر جودت  نے کہا ہے کہ موصل کے مغرب میں ہلاک ہونے والے داعش دہشت گردوں میں خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں جو دھماکہ خیز مواد کے حامل تھے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ دہشت گرد خودکش حملوں کے ذریعے عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی پیش قدمی روکنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے خودکش حملہ آوروں کی چالیس گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا جبکہ کئی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

ادھرعراق کی وزارت داخلہ کے پریس مشیر نے کہا ہے کہ موصل کے ستّر فیصد سے زائد علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جاچکا ہے۔

موصل کو آزاد کرائے جانے کا آپریشن اکتوبر دو ہزار سولہ میں شروع ہوا ہے اور مشرقی موصل کے تمام علاقوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے جبکہ مغربی موصل کے بھی بیشتر علاقے آزاد کرا لئے گئے ہیں۔

ٹیگس