سعودی بمباری میں درجنوں یمنی شہری شہید اور زخمی
May ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
جنوب مغربی یمن کے صوبے تعز پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم تئیس افراد شہید ہوگئے۔
العالم ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی جارحیت کے نتیجے میں تعز کے شہر موزع میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے میں مرنے والے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
سعودی عرب کے جارح طیاروں نے مرکزی یمن کے صوبے مارب میں بھی رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ تعز اور ضالع میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتییجے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔