سعودی فوجیوں کی فائرنگ ایک اور نوجوان شہید
سعودی عرب کے مشرقی علاقے العوامیہ پر سیکورٹی فورس کی جارحیت میں ایک نوجوان شہید ہوگیا ہے ۔
خبروں کے مطابق سعودی عرب کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکار، ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ کو مسلسل حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی تازہ فائرنگ میں ایک نوجوان وھاب فکری معیوف شہید ہوگیا ہے۔
العوامیہ پر دس مئی سے جاری سعودی حملوں میں پانچ عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی خبروں کے مطابق سعودی فوج نے العوامیہ کی عمارتوں پر نشانہ بازوں کو تعینات کر رکھا ہے۔
سعودی فوجی العوامیہ کے محصور علاقے میں، آگ لگانے والے بم اور گولے استعمال کر کے گھروں کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
سعودی فوجیوں نے فروری کے مہینے میں، تعمیرنو کے بہانے العوامیہ کے تاریخی محلے المسورہ کے میکینوں کو جبری طور سے بے دخل اور ان کے مکانات مہندم کرنا شروع کردیئے ہیں۔