May ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • عراقی فوج کی پیشقدمی جاری

عراقی فوج مغربی موصل میں یکے بعد دیگرے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے-

رپورٹ کے مطابق مغربی موصل کے اب کچھ محلے ہی بچے ہیں جنہیں تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فورسس نے مناسب حکمت عملی اختیار کی ہے- النھرین نیوز کے مطابق، عراقی پولیس کمشنر رائد شاکر جودت نے کہا کہ عراقی پولیس نے الاقتصادیین علاقے کو آزاد کرانے کے بعد، سترہ جولائی نامی علاقے کو بھی داعش کے وجود سے مکمل طرح سے پاک کردیا ہے اور اب وہ موصل کے داہنے کنارے سے آگے بڑھ رہی ہے-انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران چھیاسٹھ داعشی ہلاک اور تیرہ کار بم اور نو موٹر سائیکل بم ناکارہ ہوگئے -عراقی پولیس کمشنر نے بتایا کہ مغربی موصل کی آزادی کی مہم کے آغاز سے اب تک پہلے سے طے شدہ اسّی اہداف پرکنٹرول حاصل ہوا، داعش کے ایک سو بہتراسنائپر ہلاک اور تین سو تہتر کار بم تباہ ہوگئے اور جنگی علاقوں سے چالیس ہزار افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا-عراقی فورسس کی مشترکہ کارروائی کے ایک کمانڈر کرنل خالد الجواری نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے النجّار محلے سمیت ستائیس دوسرے محلے آزاد کرائے اور مغربی موصل کی آزادی کی کارروائی  شروع ہونے کے وقت سے اب تک سینکڑوں داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے  -

ٹیگس