May ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • شمالی عراق میں فوج کی پیشقدمی جاری، ایک اور علاقہ آزاد

عراقی فوجیوں نے شمالی عراق میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ نینوا کے ایک اور علاقے کو آزاد کرا لیا۔

 رپورٹ کے مطابق عراقی فوجیوں نے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مغربی صوبہ نینوا کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اطلاعات کے مطابق شہر البعاج کے ارفیع دیہات کو آزاد کرا لیا-

 ایسی حالت کہ عراقی فوج کی پیشقدمی جاری ہے داعش دہشت گرد گروہ نے عراقی شہریوں کے خلاف اپنے جرائم بھی تیز کر دیئے ہیں-

ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ داعش دہشت گرد عناصر نے تیرہ عام شہریوں کو اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کے جرم میں مغربی موصل کے ایک علاقے میں پھانسی دے دی ہے-

درایں اثنا عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے القیروان کے علاقے میں داعش کے ایک عقوبت خانے کا پتہ لگایا ہے جس میں ایزدی خواتین پر تشدد کیا جاتا تھا-

القیروان ایک اسٹریٹیجک شہر ہے اور مغربی موصل میں نوے کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے- القیروان شہر کو منگل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایا گیا ہے-

 

ٹیگس