حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی، اب تک تقریبا تین ہزار داعش دہشت گرد ہلاک
May ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
شامی فوج نے صوبہ حلب میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے داعش کے تقریبا تین ہزار دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کر دیا-
شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ حلب میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اٹھائیس سے زیادہ شہروں اور دیہاتوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے-
شامی فوج نے مشرقی حلب میں واقع الجراح فوجی اڈے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے اپنے کنٹرول میں لینے کی خبر دی ہے-
صوبہ حلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں عراقی، تیونسی، سعودی اور مصری شہریت رکھنے والے کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا-
درایں اثنا شام سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شمالی شام کے رقہ صوبے میں امریکی جنگی طیاروں کے حملوں میں کم سے کم اٹھارہ عام شہری جاں بحق ہو گئے-