May ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  •  سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورسزکے ایک آپریشن کے دوران سعودی علاقوں عسیر اور نجران میں متعدد سعودی فوجی اہلکارہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورسز نے نجران کےعلاقے میں ایک آپریشن کے دوران چھے سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

دوسری جانب یمن کی جنگ کے میڈیا سیل نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسزکے ہاتھوں عسیرعلاقے میں متعدد سعودی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبردی ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے اس سے قبل بھی نجران کے علاقے میں قائم ایک سعودی فوجی کیمپ کو میزائل کا نشانہ بنایا تھا۔

ٹیگس