فلسطینیوں کے مطالبات کی منظوری، باطل پر حق کی فتح
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کے مطالبات کی منظوری کو باطل پر حق کی فتح قرار دیا ہے۔
تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ وحدت اور صبر و پائداری، ناممکن کاموں کو ممکن بنا دیتی ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فتح و کامیابی پر منتج ہوتی ہے-
فوزی برہوم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے فلسطینی قیدیوں نے اپنی دلیرانہ استقامت سے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے اور اپنی منصفانہ شرائط اور حقوق منوانے پر مجبور کر دیا-
تحریک حماس کے بیان میں آیا ہے کہ قیدیوں کا مسئلہ حماس کی ترجیحات میں ہے اور جب تک وہ آزاد ہو کر اپنے گھر والوں کے پاس نہیں پہنچ جاتے اس وقت تک ترجیحات میں باقی رہے گا-
فلسطینی قیدیوں نے مروان البرغوثی کی سربراہی میں صیہونی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں قیدیوں کے مطالبات تسلیم کئے جانے کے بعد اپنی چالیس روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے-