صیہونیوں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی اہانت
May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
دسیوں صیہونیوں نے طاقت کے بل پر باب المغاربہ کے راستے بیت المقدس میں داخل ہو کر مسجد الاقصی کی اہانت کی
العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ان صیہونیوں کو مسجدالاقصی میں داخل ہونے میں مدد کی - صیہونیوں نے بیت المقدس کے اسلامی و عیسائی تشخص کو مٹانے اور اس کی جگہ صیہونی علامتیں نصب کرنے کے لئے مسجدالاقصی کو نشانہ بنا رکھا ہے- صیہونی فوجیوں نے بھی آج غرب اردن کے مختلف علاقوں پر یلغار کر کے بارہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا-