داعش پر فتح وکامیابی بہت قریب
May ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
عراق کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تکفیری گروہ داعش پر فتح و کامیابی کا وقت بہت قریب پہنچ گیا ہے ۔
الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزيراعظم حیدر العبادی نے موصل کے دورے کے دوران کہا ہے کہ عراق کے رضاکار دستے شام کی سرحد تک پہنچ گئے ہیں اور داعش کی امداد کے تمام راستوں کو کاٹ دیا گیا ہے ہم داعش پر فتح کا عنقریب اعلان کریں گے۔
عراقی وزیر اعظم نے اس موقع پر عراقی فورسز اور عراق کے غیور اور بہادر رضاکار دستوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے غیور اور بہادر جوانوں نے ملک کو تکفیری دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔
حیدر العبادی نے کہا کہ عراقی فورسز نے داعش کو شکست سے دوچار کرکے عراقی قوم کو سرافراز اور سربلند کیا ہے۔