May ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • کابل: دھماکہ 100 سے زائد جاں بحق اور زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح ہونے والے دھماکے میں ایک سو سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

افغان دارالحکومت کابل میں غیرملکی سفارتخانے اور ایرانی نیوز ایجنسی کی عمارت کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں60 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ زور دار دھماکے کے باعث غیر ملکی سفارتخانے کی تمام کھڑکیاں ٹوٹ گئیں جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ آس پاس کی عمارتیں بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوز ایجنسی کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکہ وزیر اکبر خان سٹریٹ میں ہوا جس کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو میں غیر ملکی سفارتحانے کے قریب کار میں نصب بارودی مواد سے دھماکہ کیا گیا جس میں 50 افراد جاں بحق ہو گئے ، دھماکے کو رواں سال کا سب سے شدید نوعیت کا بلاسٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔

دھماکے کے بعد سفارتخانے کے قریب ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں اور لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

تاہم دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ڈپلومیٹک انکلیو کو کارڈن آف کر دیا گیاہے ۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں بھی سفارتخانے کے باہر پہنچ گئی ہیں جو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں ۔

دھماکے کے بعد کابل کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور عملے کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے ۔

 

ٹیگس