May ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • بغداد دھماکے کی مذمت

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم سے کم 27عام شہری جاں بحق ہوئے۔

عراقی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے بغداد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کے لئے پبلک مقامات پر دھماکے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد آخری سانس لے رہے ہیں اوران کی عنقریب شکست یقینی ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم سے کم 27عام شہری جاں بحق اور 115 زخمی ہوئے جن میں کئی ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

موصل کے محاذ پر دہشت گردوں کے خلاف عراقی افواج کی کامیابیوں کے بعد عراقی حکام نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ تکفیری دہشت گرد ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملے کرسکتے ہیں ۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر نے اپنی ناکامیوں سے رائے عامہ کے ذہنوں کو منحرف کرنے اور عراقی شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں کو اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے -

واضح رہے کہ عراقی اور غیرملکی افواج نے مشترکہ طور پر داعش مخالف اتحاد بناکراس کے خلاف کارروائیاں شروع کررکھی ہیں جب کہ  دوسری جانب موصل پر داعش کا قبضہ چھڑانے کی بھی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

 

ٹیگس