عراق میں 42 دہشت گردوں کی ہلاکت
May ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
عراقی صوبے نینوا میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے ڈرون طیاروں کے حملوں میں پچّیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے ڈرون طیاروں نے شمالی عراق کے شہر موصل میں الوحدہ اور البعاج کےعلاقوں میں داعش دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر اور ان کی درجنوں گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
ان حملوں میں کم از کم پچّیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
دوسری جانب عراقی فضائیہ نے تل فارس نامی قصبے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں سترہ داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔