دہشت گردی کے فروغ کا ذمہ دار سعودی عرب ہے، الحوثی
Jun ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
یمن کی عوامی تحریک کے سربراہ نے سعودی عرب کو مختلف ملکوں میں وہابیت اور انتہا پسندی کے فروغ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
انصاراللہ کے سربراہ نےعبدالملک الحوثی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہابیت کی سرپرستی اور مختلف ملکوں میں اس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار سعودی عرب ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہابی افکار دنیا کے مختلف ملکوں میں دہشت گردی پھیلنے کا باعث بنے ہیں اور پاکستان و افغانستان نیز مغربی ایشیا سے لے کر یورپ تک بدامنی کی اصل وجہ بھی وہابی افکار ہیں۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ کے تابع ہونے کا واضح اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہی نہیں پایا جاتا کہ یمنی عوام، کسی ایسی امت سے وابستہ ہو سکے جو امریکہ کی تابع ہے۔