سعودی ٹھکانے پرزلزال 2 میزائل سے حملہ
یمنی فوج نے صنعاء کے اطراف میں سعودی ٹھکانے پرخودساختہ زلزال 2 میزائل داغے ہیں۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فوج اوررضاکار دستوں کے میزائل بریگیڈ نے شمال مشرقی صنعاء کے نہم علاقے کی وادی ملح میں سعودی آلہ کاروں کے ایک ٹھکانے کو میزائل زلزال سے نشانہ بنایا۔ فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ اس میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
جیزان کے البحطیط میں سعودی فوجی چھاونی پر یمن کے میزائل حملہ میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ یمنی فوج کے توپخانہ ڈویژن نے جیزان کے التپۃ الحمراء میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے حامی ممالک کی مدد سے ایک اتحاد تشکیل دے کر دو سال پہلے یمن پر یلغار کی تاکہ اپنے آلہ کار یمن کے مفرور مستعفی صدرعبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے۔
یمن پرسعودی تجاوز میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔