Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف یمنی فوج کی جوابی کارروائی، بھاری جانی و مالی نقصان

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

العالم کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوب مغربی صوبے تعز کے علاقے موزع میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو کاتیوشا اور زلزال دو قسم کے میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اسی طرح سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں الفریضہ فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران میں سعودی عرب کے الطلعہ اور العش فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔

العسیر میں بھی شبکہ، جوازات اور علب گذرگاہ کے علاقوں میں سعودی فوجی ٹھکانوں اور رقابہ النّمسا فوجی اڈے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے حملہ کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنوب مغربی یمن کے صوبے حدیدہ میں حیس کے علاقے سمیت مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔

ٹیگس