Jun ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • داعش کے 17 دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق کے لڑاکا طیاروں نے شہر حویجہ میں داعش کے سترہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں پر، جو صوبہ کرکوک کے جنوب مغربی شہر حویجہ کی عدلیہ کی عمارت کے اطراف میں مورچہ سنبھالے ہوئے تھے، عراقی لڑاکا طیاروں نے بمباری کی ہے-

رپورٹوں کے مطابق اس حملے میں داعش کا ایک سرغنہ ابوالبراء المہاجر بھی ہلاک ہوا ہے-

کہا جا رہا ہے کہ مغربی موصل میں عراقی فوج کے بڑے پیمانے پر حملوں اور اس علاقے کے بڑے حصے کی آزادی کے بعد اکثر داعش دہشت گرد، شہر حویجہ کی جانب فرار کر گئے ہیں- شہر حویجہ مغربی صوبہ کرکوک میں واقع ہے-

درایں اثنا عراق کی فیڈرل پولیس کے کمانڈر رائد شاکر جودت نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے مغربی موصل میں واقع الزنجیلی کے پچھتر فیصد علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-

 

ٹیگس