Jun ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے شہر اچین میں سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے مقامی باشندوں نے خبر دی ہے کہ چار امریکی فوجیوں کو ایک افغان فوجی اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا- 

خبروں کے مطابق دیگر امریکی فوجیوں نے حملہ آور افغان فوجی کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا-

 صوبہ ننگرہار کے حکام اور امریکی فوج نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-

اس سے پہلے جمعے کو ننگرہار صوبے کے ہی بہسود شہر میں ایک امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا-

اس وقت افغانستان میں دس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں-

واضح رہے کہ امریکا نے دو ہزار ایک میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے بہانے افغانستان پر لشکر کشی کی تھی لیکن سولہ سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد افغانستان سے نہ صرف یہ کہ دہشت گردی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کا دائرہ مزید وسیع بھی ہو گیا ہے اور اب افغانستان میں خونخوار دہشت گرد گروہ داعش نے بھی قدم جمانا شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس