Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • قطری شہریوں کے مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی

قطر کے ساتھ سعودی عرب اور کچھ دیگر ممالک کے تعلقات منقطع ہوجانے کے بعد سعودیوں نے خانہ کعبہ میں قطری شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

قطری اخبار الشرق کے مطابق قطر کی قومی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ علی بن صمیخ المری نے کہا کہ اس کمیٹی کو قطری شہریوں کی جانب سے ایسی شکایات ملی ہیں کہ سعودی حکام، قطری شہریوں کو مسجدالحرام میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں اور ان سے سعودی عرب سے فورا نکل جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
علی بن صمیخ المری نے قطر پر پابندی کے سلسلے میں عرب ممالک کے اقدام کو اجتماعی سزا اور بین الاقوامی پابندی سے تعبیر کیا۔
قطر کی قومی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ انھیں اب تک سات سو ایسے لوگوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جنہیں قطر کے محاصرے سے نقصان پہنچا ہے اور انھوں نے ہیومن رائٹ واچ میں اس کی شکایت کر دی ہے۔

ٹیگس