Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں دھماکہ ایک ہلاک دوزخمی

سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف کے شہر العوامیہ میں سیکورٹی دستوں کی گشت کے دوران ہوئے دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ المسورہ ضلع میں کل شام ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب عرب ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی بکتر بند گاڑیوں نے العوامیہ کے علاقے العام میں کئی گھروں پر حملے کئے۔ سعودی عرب کی فورسز حکومت مخالف مظاہروں کا بہانہ بنا کرگذشتہ 10 مئی سے العوامیہ پر حملے کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ سعودی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ طلبہ سمیت کئی افراد لاپتہ ہیں۔

ٹیگس