Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • مزاحمتی کارروائیاں، صیہونی جرائم کا بھرپور جواب ہے: مزاحمتی تحریکیں

فلسطینی جہادی تنظیموں نے مقبوضہ قدس میں شہادت پسندانہ کارروا‏ئیوں کو فلسطینیوں کا فطری حق قرار دیا ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مجاہدین کی حالیہ شہادت پسندانہ کارروائی صیہونی جرائم کا فطری جواب ہے۔
تحریک حماس نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا کہ ان کارروائیوں سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک غاصب صیہونی حکومت کے خلاف تحریک انتفاضہ جاری رہے گی۔
تحریک جہاد اسلامی نے بھی ایک بیان میں بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائیوں کے بارے میں کہا کہ یہ کارروائیاں فلسطینی  انتظامیہ کے حکام کے لئے ایک مضبوط اور براہ راست پیغام ہے کہ استقامت و مزاحمت جاری ہے اور فلسطینی عوام اسرائیلی مطالبات کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے ۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے فوجی بازو شہید ابوعلی مصطفی بریگیڈ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ استقامت و تحریک انتفاضہ مختلف طریقوں سے جاری ہے اور اسرائیل کے ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات فلسطینیوں کو اپنے حقوق کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتے۔
واضح رہے کہ جمعے کی رات مقبوضہ بیت المقدس کے مرکز میں فلسطینی مجاہدین کی شہادت پسندانہ کارروائی میں ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ تین فلسطینی جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس