Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ایک سو تیس ملین افراد کو بحران کا سامنا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں ایک سو تیس ملین افراد کو انسانی بحرانوں اور دربدردی کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن، سومالیہ، نائیجیریا اور سوڈان میں رونما ہونے والے انسانی بحرانوں کا جائزہ لینے کے لئے سلامتی کونسل کے غیررسمی اجلاس میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری امینہ محمد نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے اب تک دوارب ڈالر کریڈٹ فائیننس وصول کیا ہے کہ جس سے صرف چالیس فیصد ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
امینہ محمد نے کہا کہ دنیا میں ایک سو تیس سے زیادہ ممالک کو انسانی بحرانوں اور مہاجرت و دربدری کا سامنا ہے اور انہیں فوری امداد کی ضروت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی مدد کے لئےاگر فورا لازمی وسائل فراہم نہیں کئے گئے تو یمن میں غذائی قلت کے باعث موت کی دہلیز پر کھڑے ہوئے بیس ملین افراد میں مزید دس ملین کا اضافہ ہو جائے گا۔
اقوام متحدہ کی اس عہدیدار نے ان بحران زدہ ممالک کے جلد ہی قحط میں مبتلا ہونے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو علاقے کی قوموں کو المیے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اس تناظر میں انجام پانے والی کوششوں میں سب سے پہلے جنگوں کو روکنا پڑے گا کیونکہ یہ بحران خود انسانوں نے کھڑے کئے ہیں۔

ٹیگس