Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • عرب ملکوں کی پابندیاں غیر موثر ہیں : قطر کے وزیر خزاںہ

قطر کے وزیر خزانہ نے کہا کہ عرب ملکوں کی جانب سے بائیکاٹ اور پابندیوں سے ملک کے ترقیاتی کاموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق قطر کے وزیر خزانہ احمد بن جاسم آل ثانی نے کہا ہے کہ عرب ملکوں کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود ملک میں تعمیر و ترقی کا کام پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔
احمد بن جاسم آل ثانی نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے لیکر فٹبال کپ دوہزار بائیس کی تیاریوں کے حوالے  سے بنائے گئے تمام منصوبے پروگرام کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قطر کی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پابندیوں کے باوجود ملک کو بہترین طریقے سے چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
قطر کے وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک درپیش چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کردے گا اور اندرونی وسائل اور توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، پرائیویٹ سیکٹر کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
پانچ جون کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے بیک وقت قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منطقع کرلیے تھے۔

ٹیگس