Jun ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی جانب سے سعودی جارحیت کا جواب

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے جمعرات کے روز جنوبی سعودی عرب کے علاقوں نجران اور عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا کر انھیں شدید نقصان پہنچایا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقے عسیر میں بھی علب اور تبہ خزران میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کو ٹھکانوں پر بھی گولہ باری کی اور کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
نجران میں الفواز فوجی اڈے پر یمنی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں سعودی فوجیوں کے ہتھیاروں کے گودام تباہ ہو گئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران میں الہرم، الضبعہ اور الحماد میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں کو کئی بار نشانہ بنایا۔

ٹیگس