Jun ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • شام میں روس کی جانب سے داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

روس نے اپنی ایک آبدوز اور دو بحری بیڑوں سے شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے شام کے صوبے حماہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر چھے میزائل داغے گئے ہیں۔روس کے سرکاری ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے بحیرہ روم کے مشرقی علاقے سے کئے جانے والے اس حملے میں داعش دہشت گرد گروہ کے کئی ٹھکانے اور اس گروہ کا فوجی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔اس موقع پر روس کے جنگی طیاروں نے بھی کارروائی کی اور داعش دہشت گرد گروہ کی جنگی ہتھیاروں سے لیس کئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔قابل ذکر ہے کہ روس، شام کے صوبے لاذقیہ میں حمیمیم اڈے میں تعینات اپنی فضائیہ کے علاوہ بحیرہ روم میں تعینات اپنے بحری بیڑوں اور آبدوزوں سے بھی شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملے کر رہا ہے۔

ٹیگس